Question
موزوں پر مسح کرنا جائز ہے اور کتنی دیر تک؟
Answer
ایسے چمڑے کے موزوں (خفین) پر مسح جائز ہے جو ٹخنوں کو ڈھانپتے ہوں اور جن میں چلنا ممکن ہو۔ مقیم کے لیے مدت چوبیس گھنٹے اور مسافر کے لیے بہتر گھنٹے ہے، موزے پہننے کے بعد پہلی بار وضو ٹوٹنے سے شمار ہوگی۔ عام پتلے کپڑے یا نائلون کے موزے حنفی مذہب میں مسح کی شرائط پوری نہیں کرتے۔
وَاللّٰهُ أَعْلَمُ