Question
جو شخص مستقل روزہ نہ رکھ سکے اس کا فدیہ کیا ہے؟
Answer
ایسا دائمی مریض یا انتہائی بوڑھا شخص جسے روزہ رکھنے کی امید نہ ہو، ہر روزے کے بدلے ایک مسکین کو دو وقت کا کھانا (صدقہ فطر کے برابر) بطور فدیہ دے۔ اگر بعد میں طاقت آ جائے تو روزے قضا کرنے ہوں گے۔
وَاللّٰهُ أَعْلَمُ