Question
نقد سے زیادہ قیمت پر قسطوں میں بیچنا جائز ہے؟
Answer
جی ہاں، بشرطیکہ زیادہ قیمت عقد کے وقت طے اور مقرر ہو۔ کسی چیز کو ادھار پر اس کی نقد قیمت سے زیادہ پر بیچنا جائز ہے۔ ناجائز یہ ہے کہ تاخیر کی صورت میں جرمانے کے طور پر قیمت بڑھائی جائے، کیونکہ یہ سود ہے۔
وَاللّٰهُ أَعْلَمُ