Question
کیا زکوٰۃ کی رقم مسجد کی تعمیر میں لگائی جا سکتی ہے؟
Answer
نہیں۔ زکوٰۃ کی صحت کے لیے تملیک شرط ہے — یعنی مال کسی مستحق فقیر کو مالکانہ طور پر دینا۔ مسجد، سڑک یا کنواں بنانے میں تملیک نہیں پائی جاتی، اس لیے زکوٰۃ کی رقم اس میں نہیں لگائی جا سکتی؛ اس کے لیے عام صدقہ استعمال کیا جائے۔
وَاللّٰهُ أَعْلَمُ